حضرت علی نے احتساب کا حقیقی نظام قائم ، پہلے خود کو احتساب کیلئے پیش کیا،علامہ عباس کمیلی.

19 اکتوبر, 2015 00:00

نشتر پارک میں پاک محرم ایسوسی ایشن کے زیراہتمام رسالت اور امت محمدؐ کے عنوان سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ عباس کمیلی نے کہا کہ ملک میں آج کرپشن کے خلاف دہائی دی جارہی ہے، حضرت علیؓ نے کرپشن کا خاتمہ کیا، کرپشن کے خلاف وہی جہاد کرسکتا ہے جو خود کرپٹ نہ ہو، آج احتساب کے نعرے لگائے جارہے ہیں، احتساب کی بات مختلف ادوار میں کی جاتی رہی، حضرت علی نے احتساب کا حقیقی نظام قائم کیا اور سب سے پہلے خود کو احتساب کیلئے پیش کیا اورفرمایا کہ خلافت کی ذمہ داری سنبھالتے وقت میرا کل اثاثہ یہ گھوڑا، زرہ اور تلوار ہے، اگر اس میں اضافہ ہوجائے تو میرا احتساب کرنا۔ –

12:49 شام مارچ 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔