پاکستان

مظلوم کی مددکرنا یہی کربلا کا پیغام ہے، علامہ ناظر عباس

علامہ ناظر عباس تقوی نے امام بارگاہ صاحب العصر میں محرم ا لحرام کی تیسری مجلس خطاب میں کہا کہ حضرت علی نے اپنے بچوں کو وصیت کرتے ہوئے فر ما یا کہ ہمیشہ ظالم کے مخالف اور مظلوم کے حامی ر ہنا اگر مظلوم کا فر بھی ہے تو اس کی مدد کرنا اور ظالم اپنا ہی کیوںنہ ہو اس کی مخالفت کر نا حضرت علیؓ کی اس وصیت نے مسلمانوں کو یہ پیغام دیا کہ دنیا کے کسی کونے میں اگر کسی مظلوم پر ظلم ہوتا ہے حسینی ہونے کے ناتے اس کی حمایت اور مدد کرنا یہی کربلا کا پیغام ہے،کربلا کا پیغام ہے کہ دور حاضر کے یزید کے چہرے سے نقاب اتار کر دنیا کے سامنے اُسے عیاں کر دینا ہی مقصد کربلا ہے۔ –

متعلقہ مضامین

Back to top button