پنجاب میں نوحہ سنا جرم بن گیا، رکشہ ڈرائیور گرفتار جیل منتقل
راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد پولیس نے رکشہ ڈرائیور شہباز والد فرید حسین کو فقط اس جرم کی پادش میں مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیا ہے کہ اس نے اپنے رکشے میں کربلا والوں کی یاد میں نوحہ لگا رہا تھا، تھانے میں درج کیے گئے مقدمے کا نمبر 975 ہے۔ اسلام ٹائمز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے القائم کے رہنما سعید رضوی نے بتایا کہ سی پی او راولپنڈی کی ہدایت پر ایس ایچ او اللہ یار نے مقدمہ درج کیا ہے جس کی برطرفی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ راولپنڈی میں پہلی بار ایسا کیس سامنے آیا ہے جس میں کسی رکشہ ڈرائیو کو فقط اس جرم میں پابند سلاسل کیا گیا ہے کہ اس نے رکشے میں ٹیپ ریکارڈر پر نوحہ لگایا ہوا تھا۔









