عراق

عراقی فوج کا داعش کے خلاف بڑے آپریشن کا آغاز

عراقی فوج نے بیجی آئل ریفائنری کا قبضہ واپس لینے کے لیے داعش کے خلاف بڑے آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دارالحکومت بغداد کے شمال میں واقع صلاح الدین صوبے سے داعش کا قبضہ چھڑانے کے لیےعراقی فوج نے کارروائیاں تیز کردی ہیں۔

عراق حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے داعش کے جنگجووں کو پیچھے دھکیل کر صوبے کے متعدد دیہات کا دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے ۔ جبکہ تیل سے مالا مال قصبے بیجی سے داعش کا قبضے واپس لینے کے لیے لڑائی جاری ہے۔ –

متعلقہ مضامین

Back to top button