عراق

عراق: داعش کے چوبیس کمانڈروں سمیت پچاس دہشت گرد ہلاک

عراق کی الفرات نیوز ایجنسی کے مطابق عراقی فضائیہ کے ایک حملے میں داعش کا ہیڈکوارٹر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ یہ حملہ تکریت کے شمال میں واقع الشرقاط نامی شہر میں انجام پایا۔ عراقی فضائیہ نے اسی طرح صوبہ الانبار کے شہر الکرمہ کے نزدیک ابوشجیل نامی علاقے میں داعش کے ایک کارواں پر بمباری کرکے کم سے کم پچیس دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ عراقی فضائیہ کے اس حملے میں داعش کی نو گاڑیاں تباہ اور تیس دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

دوسری طرف عراقی فوج اور عوامی رضاکار دستوں نے فضائیہ کی حمایت کے سائے میں، لبیک یا رسول اللہ کے رزمیہ نعرے کے ساتھ صوبہ صلاح الدین کے علاقوں کو داعش سے آزاد کرانے کے لئے زمینی کارروائیوں کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا ہے۔

یاد رہے کہ عراقی پارلیمنٹ کی دفاعی کمیٹی کے چیئرمین حاکم الزاملی نے منگل کو اعلان کیا تھا کہ عراقی فضائیہ نے چار فریقی اتحاد کے انٹیلیجنس سینٹر کی نشاندہی پر داعش کے مراکز پر بمباری کا آغاز کردیا ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ مذکورہ انٹیلیجنس سینٹر، ایران، عراق، روس اور شام کے اراکین پر مشتمل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button