عراق

عراق میں داعش کے وحشیانہ جرائم

مطابق داعش کے قاتل وحشی دہشت گرد عراق اور شام میں امریکی اتحاد کے امن کے سائے تلے اپنی من مانیاں کر رہے تھے، لیکن آج شام میں داعش کے ٹھکانوں پر روس کے بھرپور اور کامیاب حملوں کو ایک ہفتہ گزرنے کے بعد وہ عراق اور شام کے محاذوں پر انتہائی سخت اور کٹھن حالات کا شکار ہو گیا ہے اور نفسیاتی اور فوجی لحاظ سے شکست سے دوچار ہے۔
شام میں داعش کے ہاتھوں بہت سے علاقے نکلنے کی وجہ سے وہ اپنے ٹھکانوں سے بھاگنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ داعش عراق میں بھی خوف اور دہشت کی پالیسی اپنا کر کوشش کر رہا ہے کہ اپنے حوصلوں کو پست ہونے سے روکے اور دہشت گردی کے محاذ کو مضبوط ظاہر کرے۔ لیکن زمینی حقائق کچھ اور ہی ہیں۔ شام میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں روس کے شامل ہونے سے شام کی زمینی صورت حال تبدیل ہو گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button