لبنان
حزب اللہ کے ایک اعلی کمانڈر شام میں شہید
حزب اللہ کے ایک اعلی کمانڈر شہید حسن حسین الحاج، لقب ابو محمد الاقلیم، شام کے صوبہ حماۃ کے مضافات میں واقعہ گاوں المنصوریہ میں تکفیری دھشتگردوں کے خلاف جاری جنگ میں شہید ہو گئے ہیں۔
حزب اللہ کے یہ اعلی کمانڈر جنوبی لبنان کے ایک گاوں ’’اللویزہ‘‘ کے رہنے والے تھے ان کے جسد کو کل جنوبی لبنان میں تشییع و تدفین کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اسلامی مزاحمت نے حالیہ دنوں صوبہ حماۃ کے علاقے سھل الغاب میں تکفیریوں کے خلاف ایک عظیم آپریشن کا آغاز کیا ہے کہ تاہم اسلامی مزاحمت کو اس میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔