یمن

یمن: سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کی بمباری میں پینتیس شہری شہید

یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی عرب کی بمباری میں پینتیس شہری شہید ہوگئے ہیں۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے اتوار کے دن یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کی۔ جس میں پینتیس یمنی شہری شہید اور دسیوں زخمی ہوگئے۔

اس بمباری میں شہید اور زخمی ہونے والوں کی ایک بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ سعودی عرب نے کئی مہینے سے یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہے ۔ سعودی عرب کے لڑاکا طیارے یمن کے رہائشی علاقوں پر بمباری کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button