پاکستان

محرم میں سیکیورٹی کے بہتر اقدامات کئے جائیں ،حسین مسعودی

ھیئت آئمہ مساجد امامیہ کے مرکزی صدر مولانا حسین مسعودی نے کہا کہ محرم میں سیکیورٹی کے بہتر سے بہتر اقدامات کئے جائیں تاکہ ملک دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا جاسکے،فیڈرل بی ایریا گلبرگ میں علماء و معززین کے نمائندہ وفد سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ اب جبکہ محرم کی آمد آمد ہے ہمیں یکجہتی ،باہمی اتحاد اور پر امن پالیسی کو اپنا کر وطن دوست ہونے کا ثبوت دینا ہوگا ،اس موقع پر مولانا اکرام حسین ترمذی ،مولانا خلیل احمد ،مولانا سرباز شگری ،مہدی شاہ ،مولانا رجب علی بنگش ،مولانا عبدالرزاق اورکزئی اور دیگر موجود تھے جنہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے کہا کہ وہ آمد محرم پر ٹھوس اور مؤثر حفاظتی اقدامات کریں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button