پاکستان

یاور عباس آئی ایس او کراچی ڈویژن کے صدر منتخب

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کر اچی ڈویژن کا 36ویں قرآن نور ہدایت کنونشن کا انعقاد جامع مسجد مصطفٰی عباس ٹاون میں کیا گیا، کنونشن میں علماء کرام ، ارکان ذیلی نظارت، ارکانِ ڈویژنل کابینہ، ارکانِ مجلس عمومی سمیت طلباء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی، دو روزہ جاری کنونشن کے دوسرے روز مختلف تنظیمی امور کا جائزہ لینے کےساتھ کے ساتھ آئی ایس او کراچی ڈویژن کے نئے ڈویژنل صدر کا انتخاب بھی کیا گیاجس کے بعد رکن مرکزی نظارت مولانا احمد اقبال نے آئی.ایس.او کراچی ڈویژن کے سال 16-2015کے نام کا اعلان کیا، داود انجیئنرنگ یونی ورسٹی کے طلب علم یاور عباس کو سال برائے 16-2015 کے لئے آئی ایس او کراچی ڈویژن کے لئے صدر منتحب کیا گیا جس کا اعلان رکن مرکزی نظارت مولانا احمد اقبال نے کیا جبکہ نو منتحب صدر یاور عباس سے ان کے عہدے کا حلف آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدر و مرکزی نمائندے اطہر عمران طاہر نے لیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button