پاکستان

پنجاب میں عزاداری سید الشہداء کو محددو کرنے کی سازش

شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق پنجاب حکومت نے عزاداری سید الشہداء امام حسین علیہ سلام کو تکفیری کالعدم جماعتوں کی ایما ء پر محدود کرنا شروع کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے عزاداری کو ضلعی سطح پر محدود کرنے کے لئے بانیان مجلس اور جلوس پرمٹ ہولڈر پر دباو ڈالا ہے کہ وہ عزاداری میں ضلع سے باہر سے کسی عالم اور عزاداروں کو شرکت کی دعوت نا دیں، جبکہ عزاداروں کو حکومتی پریشر میں لینے کے لئے پولیس کی طرف سے بھی مسلسل تنگ کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے عزاداری کے سلسلے میں نکالے جانے والے کئی جلوسوں پر بھی پرمٹ نا ہونے کا بہانہ بناکر پابندی عائد کی ہے۔

پنجاب حکومت کے اس اقدام پر عزاداروں میں تشویش پائی جارہی ہے ، جبکہ قائدین ملت نے بھی پنجاب کی حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اوچھے ہتکنڈوں سے باز آجائیں۔

شیعت نیوز کے نمائندے کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان، انسداد دہشتگردی کے قانوں اور لاڈو اسپیکر ایکٹ کا غلط استعمال کرتے ہوئے پنجاب حکومت عزاداروں کو بلاجواز تنگ کررہی ہے، جبکہ وہ یہ بھول گئی ہے کہ آئین پاکستان کے تحت عزاداری سید الشہداء ہمارا بنیادی حق ہے،جسے کوئی بھی قانون ہم سے نہیں چھن سکتا۔

نیوز ذرائع کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرئٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پنجاب حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عزاداری سید الشہداء کو محدود کرنے یا روکنے کی کوشیش کی گئی تو پنجاب حکومت کے خلاف ملک گیر تحریک چلائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں موجود یزیدی تکفیری دہشتگردوں کا یہ دیرانہ مطالبہ ہے کہ عزاداری کو محدود کیا جائے یا اسے روکا جائے، لہذا پنجاب حکومت جو ان تکفیری دہشتگردوں کی سرپرست اور حمایت یافتہ ہے قانوں کا غلط استعمال کرتے ہوئےعزاداری کے خلاف سازش میں مصروف ہے، جبکہ پنجاب سمیت دارلخلافہ میں عالمی دہشتگرودں سے ہمداری رکھنے والے تکفری مولوی اور کالعدم جماعتیں اپنے جلسے جلوس کھلے عام کرتے پھیر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button