پاکستان

کالعدم سپاہ صحابہ نے "یوم فارق اعظم” کی آڑ میں محرم الحرام کی عزاداری پر حملے کی منصوبہ بندی کرلی، پولیس رپورٹ

پولیس ڈیپارٹمنٹ نے محرم الحرام کے خفیہ معلومات پر مبنی ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ کراچی میں طالبان ، اہلسنت و الجماعت ( سپاہ صحابہ) اور کچھ اور عناصر محرم الحرام کی مجالس و جلوسوں پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق پولیس  نے دعویٰ کیا ہے کہ باخبر ذرائع سے خفیہ معلومات حاصل ہوئی ہیں ،جس کے مطابق محرم الحرام میں دہشتگرد خصوصاً طالبان اور سپاہ صحابہ کے دہشتگرد مجالس و جلوس ہائے عزا کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان کی جانب سے قصبہ کالونی نمبر 2 میں واقع امام بارگاہ علی محمد اور امام بارگاہ جعفریہ اورنگی ٹاون کو ہدف بنا سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اورنگی کے علاقہ میں کالعدم سپاہ صحابہ کے مذکورہ دہشتگرد امجد ولد منور، احتشام ولد مسعود، زاہد ولد جنت گل پہلی محرم الحرام "یوم فاروق اعظم” کی آڑ میں عزاداری سید الشہداء پر حملہ کرنے کی پلانگ کر رکھی  ہے۔

اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس ذرائع  نے سبیل والی مسجد گورو مندر اور جامعہ بنوریہ ٹاون کی مساجد کو استعمال کرتے ہوئے کالعدم اہلسنت و الجماعت کے دہشتگرد محرم الحرام کے دوران حالات کی خرابی کا باعث بن سکتے ہیں۔

 

aswj01-compressor.jpg
ASWJ2-compressor_1.jpg
 20151009003903_1.jpg
   

 

 

 

 

متعلقہ مضامین

Back to top button