پاکستان

مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے وارثان ولایت کے حوالے سے رابطہ مہم جاری

مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے وارثان ولایت کے حوالے سے رابطہ مہم جاری لانڈھی ،گونگی ،ملیر سمیت دیگر مساجد و مام بارگاہوں میں کانفرنس میں شرکت کیلئے مختلف شیعہ تنظیموں ،ماتمی انجمنوں اور مساجد و امام بارگاہوں کی ٹرسٹیز کو دعوت نامے تقسیم ایم ڈبلیو ایم ملت جعفریہ کی واحد نمائندہ جماعت ہے جس نے اپنے ملی تشخص و وحدت کے پیغام کے زریعے شیعہ و سنی میں تفریق ڈالنے والے ملک و اسلام دشمن طاقتوں کے عزائم کو ناکام بنا دیا۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ اعجا حسین بہشتی نے ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام دس اکتوبر کو مرکزی سطح پر منعقدہ کراچی ملیر جعفرطیار میں ہونے والی وارثان کی رابطہ مہم کے حوالے سے بن قاسم ٹاؤن ،جوگی مورذ ،ماروی گوٹھ ،پپری،عبد اللہ گوٹھ ،جمعہ گوٹھ ،رزاق آباد ،جامعہ مسجد حسنین ،مسجد خدیجتہ الکبریٰ ملیر سمیت دیگر مساجد و امام بارگاہوں میں خطاب کے دوران کیا ان کہنا تھا کہ بشریت کو پستی سے عروج تک پہچانے کا نام ولایت ہے حکمران سیرت علی ابن ابی طالب کو اپنا ئیں تو ملک خداد پاکستان میں مثالی حکومت کا قیام عمل میں لایا جا سکتا ہے، دہشتگردی کی لانت سے پاکستان کونجات دلانے کیلئے ملکی عوام افواج پاکستان کے ساتھ متحد ہیں اور کسی ملک و اسلام دشمن طاقتوں کے عزائم اس ملک میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔دس اکتوبر کو عاشق ولایت کا سمندر ملیر جعفرطیار میں اپنے آقا و مولا سے تجدید عہد کرنے لاکھوں کی تعداد میں جمع ہو نگے۔کانفرنس سے مرکزی خطاب ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کرینگے جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنما ؤں کو کانفرنس میں شر کت کی وعوت دی گئی ہے ۔اور کانفرنس میں شیعہ و سنی اور دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء ،اکابرین و اہم شخصیات خطاب کریں گے اس کے علاوہ اس جلسہ میں شہر کے مشہور و معروف نعت و منقبت خواں ،شعراء کرام شان مولائے کائنات علیہ السلام میں نظر انہ عقیدت پیش کریں گے ،انہوں نے صوبائی حکومت اور سکیورٹی اداروں سے اپیل کی کے وارثان ولایت کانفرنس کی سکیور ٹی کے فل پروف انتظامات کئے جائیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button