پاکستان

گلگت:یمن میں سعودی جارحیت کے خلاف نکالی جانے والی ریلی کے جرم میں گرفتار افراد کی ضمانت منظور

شیعت نیوز کے نمائدے کے مطابق گلگت میں یمن جنگ کے خلاف نکالی جانے والی ریلی کے جرم میں انسداد دشتگردی ایکٹ کے تحت گرفتار مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے رہنماؤں اور کارکناں کی اعلی عدالت نے ضمانت منظور کرلی ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق آج 8 اکتوبر کو گلگت بلتستان کی سپریم کورٹ نے مجلس وحدت مسلمین کے رہنما غلام عباس، مطاہر عباس ، برادر شہادت اور آئی ایس او گلگت ڈویژن کے صدر جمال حید رکی ضمانت منظور کرلی ہے۔

دھیاں رہے کہ ان افراد کونواز حکومت کی ایما پر انسداد دہشتگرد ایکٹ کے تحت گرفتار کیا تھا، انکا جرم یہ تھا کہ انہوں نے یمن میں سعودی جارحیت کے خلاف ایک ریلی نکالی تھی جسکے بعد سعودی نواز حکومت نے ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کے کئی رہنماؤں اور کارکناں پر انسداد دہشتگردی کے تحت مقدمہ درج کرکے انہیںگرفتار کرلیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button