پاکستان

منیٰ میں آل سعود کا ظلم انکے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، علامہ مرتضی زیدی

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 44واں سالانہ کنونشن دوسرے روز بھی لاہور کے مقام علی رضا آباد میں جاری رہا کنونشن میں ملک بھر سے ہزاروں امامیہ طلباء شریک ہیں کنونشن میں جوان امید پاکستان سیمینار اور ولایت نور ہدایت کانفرنس منعقد ہوئی ڈاکٹر علی مرتضیٰ زیدی نے آئی ایس او  پاکستان کے مرکزی  کنونشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان اسلامی تعلیمات سے ناآگاہ ہیں انہیں دین سیکھنے کی طرف اپنے آپ کو راغب کرنا ہوگا آج کے نوجوان کو اپنی فکر میں گہرائی لانی چاہئے اور وقت ضائع کئے بغیر ایسے کام کرنے چاہئیں جو دیر پاہوں اور اس کے ساتھ ساتھ کاموں میں خلوص نظر آنا چاہئے ریاکاری نہ ہو۔ پاکستان کے لئے ہمارے آبائواجداد کی بے بحا قربانیاں اور جدوجہد ہیں ان کو رائیگاں نہیں جانے دینا چاہئے۔ پاکستان کو پرامن ، ترقی یافتہ اور مضبوط ملک بنانے کے لئے ہم سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف فیصلہ ہمارے ہی شہیدوں کی قربانیوں اور جدوجہد کا نتیجہ ہے ورنہ یہ تو ہماری نسلوں کے خاتمے کے درپے تھے۔ آلِ سعود نے منیٰ میں جو ظلم کیا ہے یہ انہوں نے اپنی آمرانہ سلطنت میں آخری کیل ٹھونکا ہے اُن کو جانا ہی ہوگا۔ کنونشن میں قرآن مجید کی تعلیمات کے فروغ و ترویج کے لئے ادارہ تنزیل کی جانب سے خصوصی اسٹال بھی لگایا گیا ہے جبکہ امامیہ نیوز پاکستان کی طرف سوشل میڈیا کیمپ بھی قائم کیا گیا جو لمحہ با لمحہ کنونشن کی خبروں سے آگاہ کرتا رہا.

کنونشن کے آخری روز مرکزی مجلس عمومی کے 500سے زائد اراکین نئے مرکزی صدر کا انتخاب کریں گے نومنتخب مرکزی صدر حلف برادری کے بعد استحکام پاکستان ریلی سے بھی خطاب کریں گے جو ناصر باغ تا اسمبلی ہال تک ہوگی

متعلقہ مضامین

Back to top button