پاکستان

محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے،کمیشنر کراچی شعیب صدیقی

یکم محرم الحرام سے یوم عاشور تک کے الیکڑک مغرب کے بعد سے رات بارہ بجے تک لوڈ شیڈنگ نہیں کر ے گی، کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے علما کرام اور مذہبی رہنمائوں سے اپیل کی کہ وہ محرم الحرام کے موقع پراتحاد بین المسلمین کو فروغ دینے میں اپنا کر دار بھر پورطور پر ادا کریں وہ محرم الحرام کی مجالس اور جلوس کے انتظامات کے جائزہ  اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ انھوں نے کہا کہ انتظامیہ پولیس اور حکومت کے دیگر تمام متعلقہ ادارے محرم الحرام مذہبی عقیدت و احترام سے منانے کے لیے اپنا کردار بھر طور پر ادا کریں گے اور منتظمین کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کی جائے گی ،اس موقع پر فل پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ اجلا س میں ایڈیشنل آئی جی پولیس مشتاق مہر، ڈی آئی جی ٹریفک ڈاکٹرامیر احمد شیخ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی کراچی سجاد عباسی ،تمام ڈپٹی کمشنرز،بلدیہ عظمی کراچی واٹر بورڈ، کے الیکڑک ، ڈی ایم سیز، فائر بریگیڈ، محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ شہری اداروں کے افسران بھی موجو د تھے۔ اجلاس میں محرم الحرام کے موقع سیکیورٹی کو یقینی بنانے اور اس موقع پر مجالس ، محافل اور جلوسوں کے مقامات پر شہری سہولتوں کی فراہمی کے انتظامات کا جا ئزہ لیا گیا۔ کمشنر نے مسائل کے حل کے لیے فوری نوعیت کے اقداما ت کر نے کے لیے متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کیں۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ تمام متعلقہ ادارے تمام علاقوں میں منتظمین کے ساتھ رابطہ کو مضبوط بنائیں گے اور ان کے مشاورت اور رابطہ کے ساتھ انتظامات کریں  گے۔اجلا س سے علامہ عباس کمیلی،علامہ زوھیرعباس عابدی،علامہ فرقان حیدر عابدی مولانا اطہر عباس،علامہ وقار ایچ تقوی شبر زیدی، شبر رضا، عابد رضا  اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مرکزی جلوس اور دیگر علاقوں سے نکلنے والے جلوس کے راستوں پر صفائی اور روشنی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے۔ اجلا س میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ جلوس  کے راستوں، مجالس اور محافل کے مقامات کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button