پاکستان

سانحہ منیٰ 7 ہزار حاجیوں کی شہادت کے باوجود پاکستان میں سعودی کونسل خانہ جشن میں مصروف

نام نہاد خادمین حرمین شرفین مکہ مکرمہ میں 7ہزار سے زائد حاجیوں کی المناک شہادت کے باوجود اپنے قومی دن کے موقع پر جشن میں مصروف ہیں، میڈیا روپورٹس کے مطابق کراچی میں سعودی عرب کے قونصل جنرل محمد عبداللہ عبدل دائم نے سعودی عرب کی 85ویں سالگرہ کے موقعہ پر کراچی کے مقامی ہوٹل میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا ۔ اعلیٰ سعودی سفارت کاروں نائب قونصل اول علی عاسہری نائب قونصل دوئم شیخ ماجد ساعدان اعلیٰ غیر ملکی سفارت کاروں امریکہ کے قونصل جنرل برائن ہیتھ ایران کے قونصل جنرل مہدی سبحانی اور اعلیٰ عرب سفارت کاروں کے علاوہ عمائدین شہر بوہرہ کمیونٹی کے وفد نے بھی سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر قونصل جنرل سے ملاقات کی۔گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سعودی قونصلیٹ کے 85ویں قومی دن کی تقریب میں مہمان خصوصی تھے تقریب میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی،وزیر داخلہ سندھ انورسیال، جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن، سابق رکن قومی اسمبلی مظفر ہاشمی، ممتاز عالم دین مفتی رفیع عثمانی بھی سعودی تقریب میں موجود تھے۔

یہ ہے ان خادمین حرمین شرفین کی اصلیت اپنے قومی دن کی خوشی کو شہید حاجیوں کے سوگ میں ملتوی نہیں کرسکتے، لیکن کم از کم اس تقریب میں شریک پاکستانی سیاسی رہنماوں کو غیرت کا ثبوت دینا چاہئے تھا، 300 سے زائد پاکستانیوں کے شہادت کا خیال رکھتے ہوئے اگر وہ اس تقریب میں جانے سے بائیکاٹ کرنے تو شاید آل سعود کے کونسل خانے والوں کو کچھ غیرت آجاتی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button