مشرق وسطی

شام میں متعدد دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیئے

العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج کی مختلف علاقوں میں پیش قدمی کے بعد جیش الاسلام کے متعدد مسلح دہشت گردوں نے دارالحکومت دمشق کے مضافات میں فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔

ادھر شامی فوج نے قنیطرہ کے دیہی علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر کئی میزائل داغے ہیں جس کے نتیجے میں وہاں موجود تمام دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ قنیطرہ میں بھی دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے پر شامی فوج نے حملہ کیا ہے۔ اس حملے میں دہشت گردوں کی ایک تعداد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دریں اثنا روسی فوج کے جنگی طیاروں نے شام کے شمال مغربی علاقے جسر الشغور شہر کے قریب دیہی علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ پہاڑی علاقے "زاویہ” سمیت صوبہ ادلب کے بعض علاقوں میں بھی روسی جنگی طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ روسی فوج نے شام کے صدر بشار اسد کی درخواست پر دہشت گردوں کے خلاف بدھ کے روز سے فضائی کارروائی شروع کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button