پاکستان

دہشت گردی کیخلاف جنگ میں نئے دہشت گردوں کو ابھرنےنہیں دینگے، جنرل راحیل

پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے مؤثر نتائج نکلے ہیں ، ملک بھر میں دہشت گردوں کے سلیپر سیلز کا تعاقب جاری رکھیں گے ، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں نئے دہشت گردوں کو اُبھرنے نہیں دیں گے ، پراکسی وار کیخلاف ہیں ، اس کیلئے اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے ، عالمی برداری ہمارے ماحول اور پس منظر کو سمجھے ۔ وہ جمعرات کو لندن برطانوی دارالعوا م میں مکالمے اور انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسڑٹیجک اسٹڈیز سے خطاب کررہے تھے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کے ٹوئٹس کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل نے مزید کہا کہ دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے،اس کے خلاف عالمی سطح پر رد عمل آناچاہئے، ہمارے ماحول اور پس منظر کو سمجھنے کی ضرورت ہے ، ہم مختلف دہشت گرد گروہوں کیخلاف جنگ لڑرہے ہیں اور اس دوران نئے دہشت گردوں کوابھرنے نہیں دینگے، ہم چاہتے ہیں کہ تمام دہشت گرد اور ان کی نرسریاں ختم ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں دہشت گردوں کے سلیپر سیلز کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں اور چھپے دہشتگردوں کا تعاقب جاری ہے ۔ طویل مدت کامیابی کیلئے دہشت گردتنظیموں کی فنڈنگ پرنظررکھناہوگی ۔آرمی چیف نے کہاکہ ہم علاقائی امن کیلئے بین الاقوامی برادری سے مثبت کردارکی توقع رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہم پراکسی وارکیخلاف ہیں،اپنی زمین پربھی پراکسی وارکی اجازت نہیں دیں گے۔ جنرل راحیل شریف نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ گیم چینجر ہے اور ہم اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل اورکامیابی کےلئے ہرقدم اٹھائیں گے اور آخری حد تک جائینگے ۔انہوں نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ علاقے میں خوشحالی لائےگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button