پاکستان

سانحہ منیٰ، معروف پاکستانی شیعہ عالم دین علامہ غلام محمد فخرالدین ابھی تک لاپتہ

منیٰ کے دالخراش واقعہ میں ابتک چار ہزار سے زائد حاجیوں کی شہادت کی خبریں موصول ہوئی ہیں جبکہ ہزاروں لاپتہ ہیں انہیں لاپتہ افراد میں ایک پاکستان سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیت علامہ غلام محمد فخرالدین بھی شامل ہیں جو فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے  سعودی عرب گئے ہوئے تھے سانحہ منیٰ کے دن سے  انکے بار ے میں ابھی تک معلومات حاصل نہیں ہو پائیں ہیں، گمان کیا جارہا ہے کہ انہیں بھی سعودی انٹیلجنس نے اغوا کرلیا ہے کیونکہ علامہ غلام محمد پاکستان کی دس بڑی شیعہ علمی شخصیت میں شمار ہوتے ہیں۔

علامہ غلام محمد (فخرالدین ) کا تعلق پاکستان کی دس بڑی علمی شخصیت اور علماء میں ہوتا ہے، علامہ غلام محمد حال ہی میں قم سے پاکستان میں مستقل منتقل ہوئے تھے اور دینی و تبلیغ امور میں مصروف عمل تھے، علامہ غلام محمد کا تعلق پاکستان کے شمالی علاقہ جات بلتستان سے ہے۔ پوری پاکستانی شیعہ قوم کا مطالبہ ہے کہ پاکستانی حکومت سعودی حکومت پر زور ڈال کر ملت جعفریہ کے معروف عالم دین کے حوالے سے پتہ لگائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button