دہشت گردی کےخلاف جدوجہد کا میابی کی منزلوں سے ہمکنار ہو رہی ہے، پرویز رشید
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات وقومی ورثہ اور قانون وانصاف سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ 2015ء دہشت گردی میں کمی کا سال ہے‘ ہمسایہ ممالک نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو دہشت گردی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے،اس سلسلہ میں پاکستان نے بھی اپنے قوانین میں ترامیم کی ہیں، پاکستان میں دہشت گردی عالمی دنیا کی کشمکش کے نتیجہ میں آئی‘ بدقسمتی سے اس وقت پاکستان میں غیر منتخب حکومت تھی اگر منتخب حکومت ہوتی تو عالمی دبائو کے سامنے بہتر انداز میں بین الاقوامی ذمہ داری کوپوراکرتے ہوئے ملک کو دہشت گردی کا شکار نہ ہونے دیتی،ضمنی الیکشن کے نتائج بھی ماضی کی طرح ہون گے چائلڈ پروٹیکشن بیورو مظلوم اوردکھی بچوں کا گھر بن گیا ہے‘ بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ فنی تربیت کے مواقع بھی فراہم کئے جارہے ہیں‘ آج حکومت نے اس راستے کو اپنا لیا ہے کہ پاکستان کو خوشحال اور پرامن ملک بنانا ہے۔وہ گزشتہ روز چائلڈ پروٹیکشن بیورو لاہور کے دورہ کے موقع پر خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کا میابی کی منزلوں سے ہمکنار ہو رہی ہے۔ –