پاکستان

سانحہ منیٰ سعودی حکومت کی نا اہلی ہے۔ سید مہدی عابدی

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹر ی اطلاعات سید مہدی عابدی ودیگر رہنماؤں نے سعودی عرب منٰی کے مقام پر بھگڈر مچ جانے سے متعدد حجاج کرام کی شہادت کے واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا ہے ۔وحدت ہاؤس کراچی سے جاری اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ منیٰ سانحہ سعودی حکومت کی نا اہلی ہے،حکومت کی جانب سے گمشدا ہم وطنوں کی تلا ش کیلئے فوری کاروائی عمل میں لائی جائے ،مکہ مکرمہ سعودی حکومت کی نا اہلی کا یہ دوسرا بڑا واقعہ ہے ،سعودی حکومت کی انتظامی نا اہلی سے سینکڑوں لوگ شہید اور لاپتہ ہیں اگر سعودی حکومت فریضہ کے دوران حجاج کرام کیلئے انتظامات کو بہتر نہیں بنا سکتی تو دیگر ممالک کو انتظامی معاملات میں شامل کیا جائے تاکہ پھر سے ایسے واقعات کا سامنا نہ کرنا پڑھے سید مہدی عابدی نے کہا سانحہ منیٰ واقعات کی مکمل طور پر انکوائری کی جانی چاہئے ۔ دفتر خارجہ سے مطالبہ کیا کے وہ سانحہ منیٰ کے بعد گم ہونے والے پاکستانی حجاج کیلئے زبانی جمع خرچ کے بجائے ان کی تلاش کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں اور حکومت کی جانب سے جلد از جلد وفد کو سعودی عرب روانا کیا جائے تاکہ ہم وطنوں کی تلاش کو ممکن بنایا جاسکے۔ دریں اثنا ء ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں کی سانحہ منیٰ میں شہید ہونے والوں کے بلندی درجات اور پسماندگان کیلئے خصوصی دعائیں اللہ تعالیٰ اس سانحہ میں شہید ہونے والوں کے درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button