مقبوضہ فلسطین

فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال سخت اور حساس مرحلے میں داخل

فلسطینی قیدیوں کے امور کی کمیٹی کے سربراہ عیسی قراقع نے کہا کہ صیہونی حکومت کی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے تمام سترہ فلسطینیوں کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے اور صیہونی حکومت کے عہدیدار ان قیدیوں کو اسپتال منتقل کرنے کی بھی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں کو اسپتال جانے کی اجازت نہ ملنے کی وجہ سے ان کی حالت بہت خراب ہے۔ عیسی قراقع نے صیہونی حکومت کی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں کی ابتر حالت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے فلسطینی قیدیوں کی جان بچانے کے لئے ہر سطح پر وسیع اقدامات کئے جانے کا مطالبہ کیا۔

عیسی قراقع نے صیہونی حکومت کے مخصوص سخت اور ظالمانہ قانون پر روک لگانے کے لئے اس غاصب حکومت پر دباؤ ڈالے جانے کا بھی مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ بعض فلسطینی قیدیوں نے تقریبا” چالیس دن سے صیہونی حکومت کے اس قانون کے خلاف بھوک ہڑتال کر رکھی ہے- اس قانون کے تحت کسی مقدمے اور چارج شیٹ کے بغیر ہی گرفتاری عمل میں آتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button