پاکستان

سانحہ منیٰ میں بلتستان سے تعلق رکھنے والے حاجی حسین کی شہادت کی تصدیق ہوگئی

سانحہ منٰی کے دلخراش اور افسوسناک سانحے میں بلتستان سے تعلق رکھنے والے حاجی حسین کی شہادت کی تصدیق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق اسکردو کے نواحی گاوں شگری بالا سے تعلق رکھنے والے حاجی حسین سانحہ منٰی میں شہید ہو چکے ہیں اور انکی شہادت کی اطلاع سعودی حکام کی جانب سے بھی دی گئی ہے، اسکے علاوہ حج منتظمین کی جانب سے شہید ہونے والے شہداء کی تصویروں سے پہچاننے کے بعد لاش کی بھی شناخت ہو گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہید حاجی حسین کی لاش کو سرد خانے میں رکھی گئی ہے اور بہت جلد پاکستان روانہ کر دی جائے گی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہید کے محلے سے تعلق رکھنے والے ایک اور حاجی تاحال گمشدہ ہے اور انکی شہادت یا زخمی ہونے کے حوالے سے کسی قسم کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button