پاکستان

لال مسجد کے تکفیری دہشت گردوں علامہ راجہ ناصر اور علامہ امین شھیدی کو قتل کرنے کی پلاننگ کررہے تھے

آج صبح اسلام آباد میں رینجرز اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں گرفتار ہونیوالے لال مسجد کے تکفیری دہشت گردوں حارث رشید اور ہارون رشید جوکہ لال مسجد میں پاکستان آرمی کے آپریشن کے دوران واصل جہنم ہونیوالے تکفیری دہشت گرد مولانا عبدالرشید کے بیٹے اور لال مسجد کے موجودہ تکفیری خطیب مولانا عبدالعزیز کے بھتیجوں نے دوران تفتیش انکشافات کرتے ہوےٗ بتایا کہ انکا ٹارگٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، علامہ امین شھیدی اور دیگر جید شیعہ علماء تھے

تفتیش کے دوران یزیدی دہشتگردوں نے انکشاف کیا کہ مختلف اوقات میں انہوں نے علامہ راجہ ناصر عباس کی ریکی کرنے کی کوشش کی لیکن روٹین نا ہونے کے سبب وہ اپنے شیطانی مقصد میں کامیاب نہ ھوسکے اور ایک بار کاروائ کا موقع بھی ملا مگر انکی سخت سیکیورٹی کیوجہ سے کاروائ مؤخر کردی گئی۔

واضع رہے کہ ان دو تکفیری دہشت گردوں حارث رشید اور ہارون رشید کو پنجاب رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے خفیہ اطلاع پر کاروائ کرتے ہوےُ گرفتار کیا تھا, ان دونوں دہشت گردوں کے قبضے سے ایک گاڑی اور اسمیں موجود بھاری اسلحہ, گولا بارود اور فوجی وردیاں برآمد ہوئی تھیں جبکہ انکی اطلاع پر انکے ساتھی دہشت گردوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button