مشرق وسطی

دبئی شیخ کا بیٹا قلب بند ہونے سے نہیں بلکہ یمنی مزائل حملے میں ہلاک ہوا ہے، میڈیا رپورٹ

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دبئی کے شیخ محمد کا بیٹا "شیخ راشد” دل کا دور ہ پڑنے سے ہلاک نہیں ہوا۔

رپورٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ بلکہ شیخ راشد سعودی بورڈ پر یمن کے خلاف جنگ میں مصروف تھا جہاں انصار اللہ کی جانب سے پھنکے جانے والے راکٹ مزائل سے شیخ راشد سمیت کئی اور عرب امارتی و سعودی فوجی ہلاک ہوئے۔

مزید اطلاعات کے مطا بق شیخ راشد سمیت عرب امارات کی فوج معارب کے مقام پر یمن کے خلاف سعودی جنگ میں مصروف ہے ، جہاں پر گذشتہ روز یمن کی انقلابی تنظیم انصار اللہ کی جانب سے راکٹ فائر کیا گیا جس میں دبئی کے شیخ محمد کا بیٹا شیخ راشد اور سیکڑوں امارتی فوجی ہلاک ہوئے ہیں، تاہم اماراتی و سعودی میڈیا نے اس خبر کو نشر ہونے سے روک دیا۔

امارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شیخ راشد دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوا ہے۔

عرب لیگ کی العین ویب سائیٹ کے مطابق انصار اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے راکٹ فائر سے معارب کے مقام پر شیخ راشد ہلاک ہوگیا ہے۔

شیخ راشد دبئی کے شیخ محمد کا بڑ ابیٹا تھا اور دبئی کے کراون پرنس شیخ ہمدان کا بھائی ہے، شیخ راشد سعودی عرب کی جانب سے یمن کے معصوم عوام پر مسلط جنگ میں امارتی فوجیوں کی ٹیم کو کمانڈ کررہا تھا جہاں ایک راکٹ حملے میں وہ ہلاک ہوا۔

دھیاں رہے کہ سعودی عرب اپنے امارتی اتحاد یوں کے ساتھ مل کر یمن پر حملہ آور ہے، 180 دن سے جاری اس جنگ میں سعودی عرب اور اتحادیوں کی جانب سے خطرناک جیٹ طیاروں نے  بمباری کرکے یمن کو تباہ و برباد کردیا ہے، جبکہ لاکھوں افراد اس جنگ سے متاثر اور ہلاک ہوچکے ہیں، اسکے باوجود یمن کی عوام اپنے ملک کے دفاع سے ایک قدم پیچھے نہیں ہٹے اور محاذ پر ڈٹ کر سعودی نجدیوں کا مقابلہ کررہے ہیں۔

 

 

دبئی شیخ کا بیٹا قلب بند ہونے سے نہیں بلکہ یمنی مزائل حملے میں ہلاک ہوا ہے.

Posted by Shiitenews.Official on Tuesday, September 22, 2015

متعلقہ مضامین

Back to top button