پاکستان

کالعدم انصار الامہ پاکستان سعودی یمن جنگ کے لئے کرائے کے قاتل بھرتی کررہی ہے، انکشاف

میڈیا ذرائع کے مطابق کالعدم دہشتگرد تکفیری جماعت انصار الامہ پاکستان کا سربراہ فضل الرحمن خلیل یمن جنگ کے لئے سعودی عرب کے لئے کرائے کے قاتل بھر تی کررہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یمن جنگ میں سعودی عرب مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے، اسکے فوجی جو محاذ جنگ پر بھی اے سی روم میں رہتے ہیں انکے لئے عرب کے گرم ریگستان میں لڑنا مشکل ہوگیا ہے لہذا سعودی عرب نے اسلامی ممالک بالخصوص پاکستان سے اپنی فوج بھجنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن پاک فوج نے دانشمندی کا ثبوت دیتے ہوئے اس نئی جنگ میں نا جانے کا فیصلہ کیا ۔ سعودی عرب نے کئی بار اپنے وزار کو پاکستان کو اس جنگ میں شامل کرنے کے لئے بھیجا مگر ناکام رہا یہاں تک کہ امام کعبہ بھی پاکستان کو اپنے داشمندانہ فیصلہ سے ایک قدم بھی پیچھے نا ہٹا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے انکار کے بعد سعودی عرب نے اپنی حمایتی جماعتوں سے رابطہ کیا ہے، جس میںکالعدم دہشتگرد تنظیم انصار الامہ پاکستان نے سعودی عرب کو کرائے کے فوجی دینے کی حامی بھر ی ہے۔

اطلاعات کے مطابق کالعدم انصار الامہ پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمن خلیل کی سعودی سفیر سے ملاقات مولانا طاہر اشرفی اور احمد لدھیانوی کے ذریعے ہوئی تھی جس میں انہوں نے حرمین کے دفاع کے لئے کرائے کے قاتل سعودی عرب بھجنے کا وعدہ کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا کہ عازمین حج اور عمر اور خصوصی ویزے پر یہ دہشتگرد سعودی عرب یمن کے خلاف جنگ لڑنے جارہے ہیں، جن کو ماہانہ 15 سو ریال تنخواہ دی جارہی ہے۔

سعودی عرب جانے والے کرائے کے فوجیوں میں زیادہ تر کا تعلق شمالی و قبائلی علاقہ جات سے ہے۔

اس بات کا خیال رہے کہ سعودی عرب کے فوجی عرب کے گرم ریگستان میں جنگ کرنے کے ٹرین نہیں کئے گئے ہیں، عرب ذرائع ابلاغ کی جانب سے شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی فوج کا عسکری ٹرینگ دینے والے ایک افسر کا کہنا ہے کہ سعودی فوج عرب کے گرم ریگستانوں میں جنگ نہیں لڑ سکتی کیونکہ انہیں اس کی ٹرینگ نہیں دی گئی جسکی بنیادی وجہ انکی عیاشی ہے یہ محاذ جنگ پر بھی ایئر کنڈیشن مورچوں میں رہنا پسند کرتے ہیں، لہذا اپنے ملک کے دفاع کے لئے سعودی عرب کی بری فوج ناکارہ ہے۔

یہی وجہ ہے کہ سعودی عرب اب دنیا بھر سے کرائے کے فوجی بھرتی کررہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button