پاکستان

امت مسلمہ شعائر اللہ کی حفاظت اور مظلوم فلسطینیوں کے دفاع میں میدان عمل میں آئے،علامہ مختار امامی

مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی نے وحدت ہاوس کراچی میں جاری بیان میں کہاکہ گذشتہ چند روز سے قبلہ اول پر صیہونی افواج اور غاصب صیہونی انتہا پسندوں کی جانب سے کئے جانے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذت کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ پر صیہونیوں کے حملے کو شعائر اللہ پر حملہ قرار دیا اور اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

مجلس وحدت مسلین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختارامامی نے کہا کہ ایک وقت ایسا بھی تھا کہ جب صیہونی انتہا پسندوں نے مسلم امہ کے قبلہ اول پر یلغار کی تھی تو اس کے نتیجے میں پورا عالم اسلام متحد ہو کر اٹھ کھڑا ہوا تھا اور اس کے نتیجے میں اسلامی سربراہی کانفرنس کا قیام بھی عمل میں الایا گیا تھا لیکن آج پوری مسلم امہ خواب غفلت میں پڑی ہے اور اسلام و انسانیت کے دشمن غاصب صیہونی نہ فلسطینیوں کا قتل عام کر رہے ہیں بلکہ آئے روز شعائر اللہ کی توہین کرنا ان کا وطیرہ بن چکا ہے علامہ مختارامامی نے پاکستان کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے تمام سیاسی و مذہبی رہنما مسجد اقصیٰ پر ہونے والے اس سفاکانہ حملے کے خلاف متحد ہو جائیں اور پوری اسلامی دنیا کے لئے ایک واضح پیغام کے ساتھ ساتھ مثال قائم کریں، انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ فی الفور مسجد اقصیٰ جو کہ نہ صرف مسلم امہ کا قبلہ اول ہے بلکہ عالم اسلام کا تیسرا اہم ترین اور مقدس ترین مقام بھی ہے انہوں نے مسلم اقوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے جارحانہ اقدامات اور بالخصوص آئے روز مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کیخلاف پوری دنیا میں سراپا احتجاج بن جائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button