پاکستان

پشاور: تکفیری دہشتگردوں کا ائیر فورس بیس پر حملہ 29نمازی شہید

پشاور کے علاقہ بڈھ بیر میں ایئر فورس کی بیس پر دہشگردوں نے حملہ کر دیا، تاہم کوئیک ری ایکشن فورس کی جوابی کارروائی میں 13 دہشت گرد ہلاک جبکہ دہشتگردوں کی بیس میں مسجد میں گھس کرکے فائرنگ کے نتیجے میں 29 نمازی جام شہادت نوش کرگئے۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق دہشت گردوں نے علی الصبح پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں واقع ایئر فورس کے بیس کیمپ پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہو گئے۔ تاہم کوئیک ری ایکشن فورس کی بروقت جوابی کارروائی کر کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی جانب سے پورے علاقے کا محاصرہ کرکے آپریشن کلیئرنس جاری ہے، اس کے علاوہ علاقے کی فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ حملے کے 20 زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا۔ حملہ میں میجر حسیب بھی زخمی ہوئے ہیں، واضح رہے کہ بڈھ بیر پشاور کا نواحی علاقہ ہے، جو قبائلی علاقہ سے بھی ملتا ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق پشاور میں واقع پاکستان ایئر فورس کے بیس کیمپ پر دہشتگردوں کے حملے کو پاک فوج کے جوانوں نے ناکام بنا دیا، جبکہ کارروائی میں 13 حملہ آور بھی مارے گئے۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح 6 بجے دہشتگردوں نے پاک فضائیہ کے بڈھ بیر کیمپ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر دیا، جسکے نتیجے میں دو افسران سمیت 10 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ حملہ ناکام بنانے کیلئے آرمی کی کوئیک رسپانس فورس نے جوابی کارروائی میں 13 دہشتگر ہلاک کر دیئے، جبکہ کیمپ کے اطراف رہائشی علاقوں کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کی قیادت فوج کے بریگیڈ کمانڈر کر رہے ہیں، آپریشن میں دہشتگردوں کو فوری طور پر گھیرے میں لے کر گارڈ روم تک محدود کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف پاک فضائیہ کے بڈھ بیرکیمپ کا دورہ کرنے کے پشاور روانہ ہوگئے ہیں۔ آرمی چیف آپریشن میں حصہ لینے والے جوانوں سے ملاقات اور سی ایم ایچ میں زخمیوں کی عیادت کرینگے۔ پاک فضائیہ کا کہنا ہے دہشتگردوں کے حملے میں تمام قومی اثاثے محفوظ رہے ہیں۔ واقع کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے پشاور حملے کی شدید مذمت کی اور دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کی لمحہ بہ لمحہ معلومات سے آگاہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق آئی ایس پی آر کے ترجمان میجر جنرل عاصم باجوہ نے بتایا ہے کہ دہشتگرد دو ٹولیوں میں داخل ہوئے، اور ایک ٹولی نے بیس میں موجود مسجد میں گھس کر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہاں موجود 16 نمازی شہید ہوگئے، جبکہ دہشتگردوں کے حملہ میں کیپٹن اسفندیار بخاری بھی شہید ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button