پاکستان

ضرب عضب آخری مراحل میں ہے، دہشتگردوں کو کامیابی سے بیدخل کر دیا، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نےجنوبی وزیرستان کے دورہ کیا اور مختلف منصوبوں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہاکہ دہشت گردوں کو واپس لوٹنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ آپریشن ضرب عضب آخری مرحلے میں داخل ہوچکا ہے اور آرمی مقاصد کے حصول تک علاقے میں رہے گی۔ آرمی چیف نے جنوبی وزیرستان میں کیڈٹ کال، ایک سوبتیس کے وی کے گرڈ اسٹیشن اور ڈی آئی خان سے ٹانک تک دو رویہ سڑک کا افتتاح کیا۔ اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے قبائلیوں پر زور دیا کہ وہ علاقے میں پائیدار امن اور خوشحالی کیلئے سیکورٹی اقدامات کی حمایت جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کی کامیابی کیلئے قیمت ادا کر رہے ہیں اور دہشت گردوں کو ہرگز واپس آنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھاکہ دہشت گردوں کے خاتمے تک فوج واپس نہیں جائے گی۔ آپریشن ضرب عضب آخری مراحل میں ہے، قوم کی حمایت سے دہشت گردوں کو کامیابی سے بیدخل کر دیا۔ آرمی چیف نے قبائلیوں کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ علاقے کے عوام کا معیار زندگی بلند کیا جائے گا اور روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ بحالی کے پروگرام پر مکمل عمل کیا جائے گا۔ متاثرین کی واپسی منصوبہ کے مطابق ہوگی۔ قبائیلیوں نے وعدے پورے کرنے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button