پاکستان

بھارت کے جنگی عزائم علاقے کے امن کے لیے خطرہ بنتے جا رہے ہیں۔سید مہدی عابدی

کراچی(شعت نیوز  )بھارت کے جنگی عزائم علاقے کے امن کے لیے خطرہ بنتے جا رہے ہیں۔پاکستان سرحدوں کی بارہا خلاف ورزی بھارت کے مذموم مقاصد کو واضح کر رہی ہے۔گزشتہ روزپاکستانی علاقے میں انڈیا کی طرف سے کی جانے والی فائرنگ اور اس کے نتیجے میں قمیتی جان کے ضیاع پر شدید مذمت کرتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے کراچی وحدت ہاؤس سکردو کے عمائدین اور مذہبی و سیاسی شخصیات سے ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے گلت بلتستان کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور اپنے اصولی موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔نوازلیگ کی حکومت کے جو ذمہ دارن گلگت بلتستان کو پاکستان کا حصہ تسلیم کرنے میں پس و پیش کر رہے ہیں وہ قیام پاکستان کے مخالفین کی زبان بول رہے ہیں۔انہیں ایوان میں بیٹھنا زیب نہیں دیتا۔ہم پاکستان کے سرحدی و نظریاتی محافظ ہیں ۔ وطن عزیز کی حفاظت اور گلگت بلتستان و کشمیر سمیت تمام صوبوں کی عوام کے یکساں بنیادی حقوق کے حصول کے لیے ہماری کوششیں ہمیشہ جاری رہیں گی۔انہوں نے کہا ہم نے گلگت بلتستان میں رفائے عامہ اور سیاسی استحکام کے لیے ہماری انتھک کاوشیں روز روشن کی طرح آشکار ہیں۔یہ سرزمین قدرتی وسائل کے اعتبار سے جنت سے کم نہیں۔یہاں کے نوجوانوں کو خود انحصاری کی طرف بڑھنا ہو گا۔نوجوانوں کی صلاحیتوں اور یہاں کے قدرتی وسائل کو استعمال میں لا کر گلگت بلتستان کو دنیا کے ترقی یافتہ شہروں کی صف میں کھڑا کیاجا سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button