مقبوضہ فلسطین

صیہونیوں پر پتھر پھینکنے کی سزا میں اضافہ

فلسطین کی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے بدھ کے دن کابینہ اور سیکورٹی حکام کی ایک ہنگامی میٹنگ میں کہا کہ صیہونی فوجیوں اور آبادکاروں کی جانب پتھر پھینکنے والے تمام فلسطینی نوجوانوں کو سخت سزا دی جانی چاہئے اور بھاری جرمانے کئے جانے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ اٹھارہ برس سے کم عمر کے فلسطینیوں اور ان کے والدین کو زیادہ سخت سزا دی جائے گی۔ بنیامین نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ تل ابیب مسجد الاقصی میں یہودیوں کے زیادہ سے زیادہ داخلے کا راستہ ہموار کرے گا۔
صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے بیانات ایسی حالت میں سامنے آئے ہیں کہ جب مسجد الاقصی میں اتوار کے دن سے فلسطینیوں کے ساتھ صیہونی فوجیوں کی لڑائی کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک اس لڑائی میں دسیوں فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں یا ان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ اپنے سیکڑوں فوجیوں کو غیرمعینہ مدت کے لیے بیت المقدس میں تعینات کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button