دنیا

شامی فوج کو روسی ہتھیاروں کی فراہمی پر اوباما پریشان

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر بارک اوباما نے جمعہ کو امریکی فوجیوں کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ روس کی حکومت کو داعش دہشت گردوں کے خلاف جنگ کے لئے شامی فوج کو ہتھیار نہیں بھیجنا چاہئیے-

امریکی صدر نے روس کی جانب سے بشار اسد کی حمایت کو بزعم خویش ایک غلطی سے تعبیر کیا- بارک اوباما نے کہا کہ روس کی طرف سے شامی فوجیوں کو کمک پہنچانے کے نتیجے میں شام کی سیاسی صورتحال کے بارے میں ماسکو اور واشنگٹن کے درمیاں اتفاق رائے انجام نہیں پاسکے گا-
یہ ایسی حالت میں ہے کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے جمعہ کو ماسکو میں ایک پریس کانفرنس میں شام کو فوجی ہتھیار ارسال کئے جانے پر تاکید کی ہے اور کہا ہے کہ شام میں روسی فوجیوں کی موجودگی کا مقصد، شامی فوجیوں کو روسی ہتھیار چلانے کی ٹریننگ دینا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button