یمن

یمنی میزائل حملے میں 300 سعودی اور اماراتی فوجی واصل جہنم

یمن کے سکیورٹی ذرائع کے مطابق یمن کے صوبہ مآرب کے علاقہ صافر میں یمنی فوج کے ایک میزائل حملے میں سعودی عرب، امارات اور بحرین کے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 300 تک پہنچ گئی ہےجن میں سعودی عرب اور امارات کے کئی فوجی افسر بھی شامل ہیں۔
مہر خبررسان ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے سکیورٹی ذرائع کے مطابق یمن کے صوبہ مآرب کے علاقہ صافر میں یمنی فوج کے ایک میزائل حملے میں سعودی عرب، امارات اور بحرین کے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 300 تک پہنچ گئی ہےجن میں سعودی عرب اور امارات کے کئی فوجی افسر بھی شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق یمنی فوج نے سعودی عرب کی سرپرستی میں حملہ آور اتحادی فوج پر اس وقت میزائل فائر کیا جب اتحادی فوج ایک مشترکہ کارروائی کے لئے ایک جگہ جمع ہوئی تھی جس کے نتیجے میں اتنی بڑی تعداد میں سعودی عرب ، امارات اور بحرین کے فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یمنی فورسز نے جمعہ کے دن میزائل داغا تھا اور امارات و سعودی عرب نے اپنے 60 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا تھا لیکن ذرائع کے مطابق یمنی فوج کے میزائل میں سعودی عرب اور امارات کا بڑے پیمانے پر فوجی نقصان ہوا ہے۔ عرب ذرائع ابلاغ اس حملے کو سعودی عرب اور امارات پر اللہ تعالی کا قہر اور غضب قرار دے رہے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button