دنیا

آل سعود یمن کو تقسیم کرنے کی سازش رچا رہے ہیں: امریکی تجزیہ نگار

واشنگٹن میں مقیم ایک سیاسی تجزیہ نگار ’’علی الاحمد ‘‘نے پریس ٹی وی کے ساتھ ایک انٹریو میں یمن پر آل سعود حکومت کی جاری جارحیت پر تبصرہ کرتےہوئے کہاکہ حکومت آل سعود اپنے ناپاک مقاصد کی خاطر یمن کو تقسیم کرنا چاہتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ حکومت آل سعود روزانہ یمن میں انسانیت سوز جرائم انجام دے رہا ہے جس سے یہ واضح ہوتا ہےکہ وہ اس جنگ کو ختم کرنے کے لئے متمنی نہیں ہے ۔

انہوں نےکہا کہ سعودی حکام کا یہ مقصد نہیں ہے کہ وہ یمن کے مفرورصدرمنصورہادی کی طاقت کو پھر سے بحال کرے بلکہ وہ یمن میں فرقہ وارنہ اور قبائیلی جنگ بھڑکا کر اسے تین حصوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے تاکہ اپنے ناجائز مقاصد کوپائے تکمیل پہنچا سکے ۔

انہوں نے کہا کہ آل سعود کا مقصد ہمسایہ ممالک کی طرح یمن میں بھی جنگی ماحول پیدا کرے تاکہ اسے بھی اپنے ہمسایہ ممالک پر انحصار کرنا پڑے ۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ اگرچہ آل سعود کی جارحیت میں برابر کا حصہ دار ہے لیکن وہ اندرسے ہی یمنی عوا م کی مقاومت سے اس جنگ کے بارے میں ناخوش ہے لیکن وہ اعلانیہ طور پر سعودی حکومت کے ساتھ ناراضگی کا اظہار کرنے سے قاصر ہے ۔

موصوف تجزیہ نگار نے کہاکہ امریکہ ہی وہ ملک ہے جو اس جارحیت کو ختم کرنے اور یمنی بحران کا سیاسی حل تلاش کرنے میں رکاوٹ پیدا کررہا ہے کیونکہ اگرامریکہ چاہے تو اس جنگ کو ختم کرسکتا ہے ۔

علی الاحمدی نے مزید کہاکہ آل سعود حکومت کو اس بات کی توقع نہیں تھی کہ یمنی عوام متحدہوکر ملک پر آل سعود کی جارحیت کا منھ توڑ جواب دے گی اور اسکے ناجائز مقاصد کو شکست سے دوچار کرے گی اور اگر حکومت آل سعود یمنی عوام کی مقاومت اور اتحاد سے آگاہ ہوتی تو وہ کبھی بھی یمن پر جارحیت کرنے کی حماقت نہ کرتے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button