لبنان

فلم محمد رسول اللہ کے خلاف سعودی مفتی کا فتوی سیاسی ہے،سنی عالم دین شیخ صهیب حبلی

اطلاع رساں ادارے «النشره» کے مطابق سنی عالم دین شیخ صهیب حبلی نے ایک نجی ٹیلی ویژن سے انٹرویو میں کہا :

سعودی مفتی اور دیگر وہابی سعودی علماء کا واویلا اور فلم محمد رسول الله(ص) کی مخالفت کی وجہ یہ ہے کہ یہ فلم ایران میں بنائی گئی ہے

لبنانی عالم کا کہناتھا کہ یہی سے درباری اور ربانی عالم کے فرق کا پتہ چل جاتا ہے
شیخ صهیب حبلی نے کہا کہ اس فلم میں پیغمبر اسلام(ص) کے بچپن کو دیکھایا گیا ہے اور رسول الله کی عصمت پرآخری وقت تک تاکید کی گئی ہے

انہوں نے کہا کہ چونکہ فلم میں صرف رسول اکرم(ص) کے بچپن کو دیکھایا گیا ہے جسمیں تمام امت کا اتحاد ہے لہذا اس حوالے سے کوئی گناہ کا تصور درست نہیں ہوسکتا

شیخ حبلی نے ایران کو وحدت کا علمبردار قرار دیا اور کہا کہ اس فلم سے وحدت کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا

لبنانی عالم نےسعودی مفتی عبدالعزیز آل الشیخ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فلم دیکھے بغیر فتوی صادر کردیا ہے اور اس مفتی کی عادت ہے کہ ایران کے ہرکام کو نادرست قرار دیتا ہے

لبنانی عالم کا کہنا تھا کہ جہاں ایک طرف رسول اکرم(ص) کے چہرے کو مغرب میں مسخ کیا جارہا ہے اس فلم سے آپکی سیرت و صورت کو بہتر انداز میں پیش کیا گیا ہے
سعودی مفتی اعظم نے فلم «محمد رسول‌الله(ص)» کو فسق اور تحریف قرار دیا ہے(!)

مجید مجیدی کی فلم محمد رسول الله (ص) کو صرف ایرانی ہونے کی بناء پر وہابی فرقے کے علماء کی جانب سےقابل اعتراض قرار دیا جارہا ہے ۔

ایم پی اے آغا رضا امریکہ کے سرکاری دورے کے اختتام پر ان دنوں مختلف شہروں میں مقیم پاکستانیوں سے ملاقاتوں میں کوئٹہ میں شیعہ قوم کو درپیش مسائل اور اپنی کوششوں کے حوالے سے بریفینگ دیں رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button