عراق

داعش کے ساتھ جھڑپ میں عراقی فوج کو کامیابی

عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے سامرا، بیجی اور کرکوک میں مشترکہ کارروائیوں کے دروان متعدد علاقوں کو داعش دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔

عراق کے ایک سیکورٹی ذریعے نے بتایا ہے کہ داعش کے خلاف جنگ میں فوج اور عوامی رضاکار فورس کی پیشقدمی جاری ہے اور سامرا کے مغرب میں خط اللائن کے علاقے کو داعش دہشت گردوں سے پاک کردیاگیا ہے- فوج اور عوامی رضا کار فورس نے اسی طرح صوبہ صلاح الدین میں بیجی کے نزدیک واقع تل البوجراد نامی علاقے کا بھی کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

اس کارروائی کے دوران چھتیس دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں- ایک اور کاروائی میں فوج اور عوامی فورس نے شمالی عراق کے صوبہ کرکوک کے گیارہ دیہی علاقوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے- اس کاروائی میں داعش کے چالیس دہشت گرد مارے گئے ہیں-

فوج اور عوامی دستوں نے ایک اور کاروائی میں داعش کے ایک سرغنہ "حسن علاوی الکربولی” کو بھی گرفتارکرلیا ہے۔ واضح رہے کہ داعش کے زیر قبضہ علاقوں سے اس دہشت گرد گروہ کو باہر نکالنے کے مقصد سے عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی کاروائیاں جاری ہیں-

تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے، جو مغرب اور امریکہ کے علاقائی اتحادی ملکوں منجملہ ترکی اور سعودی عرب کی حمایت سے وجود میں آیا ہے، گذشتہ سال موسم گرما سے اب تک عراق میں داخل ہونے کے بعد سے اس ملک میں ہولناک جرائم انجام دے چکا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button