عراق

دھشتگرد گروہ داعش کی ایزدی خواتین پر ظلم و تشدد

عراقی کردستان کی کمیٹی برائے امور خواتین کے سربراہ بخشان زنگنہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ تقریبا ایک ہزار ایزدی خواتین، داعش کی قید میں ہیں اور یہ واضح نہیں ہے کہ داعش نے انھیں شام میں رکھا ہے یا دوسرے ملکوں میں بھیج دیا ہے۔

درایں اثنا عراقی پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے امور خواتین و اطفال کے سربراہ انتصار الجبوری نے کہا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ نے گذشتہ سال گرمیوں کے موسم میں شمالی عراق کے شہر سنجار پر قبضہ کر کے ایک ہزار چھ سو ایزدی خواتین کو اغوا کر لیا تھا کہ جس میں بعض خواتین دہشت گردوں کے چنگل سے بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئیں ہیں اور بعض نے رقم دے کر رہائی حاصل کی ہے۔

داعش نے بہت سی ایزدی خواتین کو بازاروں میں بیچ دیا ہے جبکہ بعض دیگر خواتین کے ساتھ اس گروہ کے سرغنوں اور دیگر دہشت گردوں نے زبردستی شادی کر لی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button