پاکستان

ٹوئیٹر *Twitter*پر بھی جشن ولادت امام رضا(ع) منایا گیا

سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر بھی جشن ولادت امام رضا علیہ سلام منایا گیا، اطلاعات کے مطابق شب ولادت باسعادت فرزند رسول (ص) حضرت امام رضا علیہ سلام کے موقع پرسماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر صارفین کی جانب سے امام علیہ سلام کی ولادت کی مبارک باد اور اقوال پر مبنی پوسٹ کا سلسلہ #ImamRazaہیش ٹیگ کے ساتھ شروع کیا، اس ٹوئیٹر ٹرینڈ نے بھی کراچی میں پہلی پوزیش حاصل کی جبکہ دوسرے نمبر پر پاکستان میں ImamRazaکا ٹرینڈ برقرار رہا۔

سوشل میڈیا پر اسطرح سے مومنین صارفین کا دلچسپی لینا میڈیااور نرم جنگ میں انکی کامیابی کی دلیل ثابت ہوگا،کیونکہ واضح رہے کہ بین الاقومی تعلقات میں وسعت اور گلوبلائزیشن کی وجہ سے دنیا میں اب نرم جنگ کا سلسلہ جاری ہے جسمیں دشمن ثقافتی یلغار اور پروپگنڈے کے ذریعے مخالف کو زیر کرنے کی مہارت استعمال کرتا ہے اور سوشل میڈیا اس نرم جنگ میں ایٹم بم کی حیثیت رکھتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button