سعودی عرب

سعودی عرب کے تین فوجی واصل جہنم

سعودی عرب نے یمن کے فوجیوں اور عوامی رضاکار فورس کےحملوں میں اپنے تین فوجیوں کی ہلاکتوں کا اعتراف کر لیا ہے۔
فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے منگل کے دن اپنے سرحدی علاقے میں یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اہلکاروں کے حملوں میں اپنے تین فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان تین فوجیوں کے علاوہ سرحدی علاقے میں ایک اور سعودی فوجی بھی ہلاک ہوا ہے۔ یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اہلکاروں کے جوابی حملوں میں سعودی عرب کے اب تک ساٹھ فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ یمن سے ملنے والی ایک اور رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اہلکاروں نے صوبہ البیضا میں آپریشن کر کے متحدہ عرب امارات کی تین بکتر بند گاڑیاں تباہ کر دی ہیں جبکہ مزید تین گاڑیوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ یمن کی فوج کے ترجمان شرف لقمان نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے ملک کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اہلکار سعودی عرب کی تمام فوجی تنصیبات اور ہوائی اڈوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنائیں گے۔ شرف لقمان نے سعودی عرب کے صوبہ ابہا کے تمام باشندوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی جانیں بچانے کے لئے فوجی تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button