تکفیری دہشتگردوں سے نجات کیلئے ہر قسم کی قربانی کا جذبہ رکھتے ہیں ، ثروت اعجاز

26 اگست, 2015 00:00

سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک کو دہشت گردوں سے نجات دلانے کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کا جذبہ رکھتے ہیں ،دہشتگردی کے خلاف پاکستان سنی تحریک عملی طور پر میدان عمل میں ہے ،پاکستان بنانے والے امن پسندہیں ظالمان کا صفایا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، دہشتگردی کو ناکام بنانے کیلئے اخوت ،بھائی چارگی کو فروغ دینا ہوگا ، کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد ویکجہتی کو فروغ دیں دہشتگردی کے خلاف جدوجہد تیز کردیں ،ملک چھوڑ کر بھاگنے والے نہیں دہشتگردوں کے وجود کو پاک سر زمین سے ختم کرکے دم لیں گے ،کراچی آپریشن درست سمت میں ہے اس کے بہتر نتائج سامنے آرہے ہیں ،کراچی آپریشن کے خلاف واویلا کرنے والے شہر کو امن کو فوقیت دیں ،سازشوں کا مقابلہ اتحا د اور اپنے شعور سے کرینگے ،کارکنان اپنے حوصلے بلند رکھیں حق کی راہ میں تکالیف وپریشانیاں آیا کرتی ہیں ،حق کی راہ پر چلنے والے ہمیشہ سازشوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے مشن کی کامیابی کیلئے جدوجہد کرتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت معززین شہر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،،ثر وت اعجاز قادری نے کہا کہ ہماری منزل دنیاوی غرض وغائیت نہیں اسلام کا پرچار کرنا اور ملک کی سلامتی ہے ،عوام کو تنہا نہیں چھوڑسکتے عوامی مسائل کے حل کے لئے جدوجہد کرتے رہینگے انہوں نے کہا کہ کراچی کا امن تباہ کرنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ہیں ،کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے ٹارگٹ کلرز کراچی میں قتل وغارتگری کرکے ملک کو معاشی طور پر بد حال کرنا چاہتے ہیں ۔

9:27 صبح نومبر 7, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔