پاکستان

کوئٹہ، مستونگ روڈ پر ایف سی کی کارروائی، چار دہشتگرد واصل جہنم

فرنٹیئر کور اور حساس اداروں کی کوئٹہ میں مستونگ روڈ پر مشترکہ کاروائی میں چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایف سی اور حساس اداروں نے انٹیلی جنس اطلاعات پر مستونگ روڈ کے علاقے میاںغنڈی میں کاروائی کی۔ دہشت گردوں کے گرد گھیرا ڈالا گیا، تاہم فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد ہلاک، جبکہ ایک اہلکار شدید زخمی ہوگیا ہے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد و دیگر اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button