پنجاب حکومت کی بلینس پالیسی، پنجاب بھر میں ایم ڈبلیوایم کے کارکناں ،علماء و ذاکرین کے خلاف کریک ڈاؤن
پنجاب حکومت نے ایک بار پھر اپنی شیعہ دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے بلاجواز شیعہ رہنماؤں کو گرفتار کرلیا ہے، شیعت نیوز نمائندے کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں پنجاب حکومت کی جانب سے پنجاب کے مختلف شہروں بھکر،سیالکوٹ،گجرات،واہاری،ڈیرہ اسماعیل خان اور نکانہ صاحب سمیت مختلف علاقوں سے کل رات 22 کے قریب شیعہ رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار افراد میں مجلس وحدت مسلمین ،شیعہ علماء کونسل کے کارکناں اور رہنماؤں سمیت دیگر علماء و ذاکرین بھی شامل ہیں جنہیں کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے گرفتار کیا ہے۔
واضح رہے کہ نیشنل ایکشن پلان دہشتگردوں کے خلاف ترتیب دیا گیا تھا لیکن پنجاب حکومت نے اپنی شیعہ دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے بلینس پالیسی کے تحت شیعہ مسلمانوں کے خلاف استعمال کرنا شروع کردیا ہے، جبکہ حکومت کے پاس شیعہ مسلمانوں کے خلاف کسی بھی قسم کے کوئی ثبوت موجود نہیں ہیں۔
پنجاب حکومت کی جانب سے یہ اقدام دراصل ملک میں جاری دہشتگردی کو فرقہ وارنہ رنگ قرار دیکر اپنے دیوبندی و وہابی شدت پسند دہشتگردوں کو ریلیف مہیا کرنا ہے، جبکہ اس ملک کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ پاکستان میں فرقہ وارانہ مسئلہ ہے ہی نہیں بلکہ یہ ملک اور شیعہ مسلمان گذشتہ بیس دہائیوں سے دیوبندی اور وہابی دہشتگردی کا شکار ہیں۔