مقبوضہ فلسطین
صیہونی آبادکاروں نے ایک اور گھر کو آگ لگادی
غرب اردن کے نابلس شہر کے قریب واقع اس قصبے میں منور رشید الدوابشہ کے گھر میں آگ لگا دی گئی۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ اس بار بھی صیہونی آباد کار اس واقعے میں ملوث ہیں۔ اس واقعے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ صیہونی آباد کاروں نے چند ہفتے قبل بھی اسی گاؤں میں سعد الدوابشہ کے گھر میں پیٹرول بم پھینکا تھا۔ اس واقعے میں، علی الدوابشہ نام کا شیر خوار بچہ اور اس کا باپ جل کر شہید اور چار سالہ بھائی اور اس کی ماں بری طرح جھلس گئے تھے