پاکستان

مفتی امان اللہ قتل کیس میں علامہ امین شہید ی ضمانت 27 اگست تک کے لئے منظور

مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے مفتی امان اللہ قتل کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے 27 اگست تک ضمانت منظور کرا لی ہے۔ یاد رہے کہ راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے چند روز قبل مفتی امان اللہ قتل کیس میں علامہ شہیدی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ مفتی امان اللہ کو گذشتہ سال نامعلوم افراد نے راولپنڈی میں قتل کردیا تھا، تاہم کالعدم تنظیموں نے پولیس پر پریشر ڈال کر علامہ امین شہیدی کا نام مقدمے میں شامل کرایا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button