پاکستان

ایم کیو ایم کے فاروق ستار کو سپاہ صحابہ سے خطرہ

زرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے کراچی کے سیاسی رہنما فاروق ستار کو کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ سے شدید خطرہ ہے۔

سیاسی رہنما فاروق ستار ایم کیو ایم میں طالبان مخالف موقف رکھنے والے رہنما کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔ گزشتہ چند ماہ سے فاروق ستار سپاہ صحابہ کا نام لے کر اُسے تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

فاروق ستار کی جانب سے سپاہ صحابہ پر تنقید کے بعد اُنھیں سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی جانب سے شدید خطرہ لاحق ہوگیا ہے شہر میں دندناتے کالعدم تنطیم کے مسلح دہشتگرد رشید گوڈیل کی طرح فاروق ستار کو بھی نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔ جس کا مقصد طالبان مخالف قوتوں کو ختم کرکے کراچی شہر کو مُلا گردی آگ میں جلانا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button