پاکستان

اسلام آباد کے مدرسے پر چھاپہ، شجاع خانزادہ پر حملے میں ملوث 3دیوبندی دہشتگرد گرفتار

صوبائی وزیرداخلہ شجاع خانزادہ پر حملے میں ملوث تین اہم ملزمان کو اسلام آباد کے مدرسے سے گرفتار کرلیا گیا ۔ذرائع کے مطابق کاونٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ پنجاب اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد کے ایک مدرسے سے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان میں قاری امداد،قاری ارشاد اور ایک شوکت نامی شخص شامل ہے جو مدرسے میں مہمان کے طور پر ٹھہرا ہوا تھا، ذرائع کے مطابق کارروائی گذشتہ شب کی گئی، ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔دریں اثنا اسلام آ باد پولیس کا تھا نہ کورال اور تھا نہ بہارہ کہو کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دورا ن 2افغان باشندوں سمیت 26 افراد کو گرفتارلیا گیا، تھانہ بہارہ کہو کے علاقے کو ٹ ہتھیا ل سے سر چ آ پر یشن کے دوران 2 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے ان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے گئے جبکہ اسلام آباد کے دیگر نواحی علاقوں میں بھی جرائم پیشہ افراد کے خلاف تیزی سے کارروائیاں جاری ہیں ۔لاہور میں بھی آپریشن کے دوران کئی افراد کو گرفتار کیا گیا ، حیدرآباد میں بھی آپریشن میں 18اور کوئٹہ آپریشن میں 3افراد کو گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button