پاکستان

شجاع خانزادہ نے اپنی جان قربان کرکے ہمارے بچوں کا مستقبل محفوظ کیا، ایاز صادق

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ رشید گوڈیل پر حملہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش ہے، کراچی آپریشن سے حالات بہتر ہوئے ہیں۔ اسپیکر سردار ایاز صادق شادی خان میں کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کی رہائش گاہ پر ان کے اہل خاندان سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ سردار ایاز صادق نے کہا میں اپنی گاڑی خود چلا کر اسلام آباد سے لاہور جاتا ہوں، سیکیورٹی رکھیں تو میڈیا میں تنقید ہوتی ہے، سیکیورٹی نہ رکھیں تو حملوں کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔ سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ بارڈر پر حالات خراب ہیں، کچھ قوتیں پاکستان کو ترقی کرتے نہیں دیکھنا چاہتیں۔ شجاع خانزادہ نے اپنی جان قربان کرکے ہمارے بچوں کا مستقبل محفوظ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button