مشرق وسطی

بحرین میں حکومت مخالفین کی گرفتاریاں جاری

اطلاعات کے مطابق آل خلیفہ کی شاہی حکومت کے فوجیوں نے حکومت کی جارحانہ پالیسیوں کو جاری رکھتے ہوئے قومی جمعیت الوفاق اسلامی کی پارلیمانی پارٹی کے سابق رکن حسن عیسی کو ایک غیرملکی سفر سے واپسی پر بحرین کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر گرفتار کر لیا- ادھر بحرینی عوام نے بحرین کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کر کے جائز مطالبات کے حصول تک اپنی پرامن تحریک جاری رکھنے پر تاکید کی ہے- منامہ، الدیہ، کرزکان، جزیرہ سترہ اور بلاد قدیم سمیت مختلف علاقوں میں مظاہرین نے ملک کے سیاسی قیدیوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا- مظاہرین نے جزیرہ سترہ کے علاقے الحمدہ کے رہنے والے پانچ افراد کی حالیہ گرفتاری کی مذمت کی اور اعلان کیا کہ بحرین میں گرفتار ہونے والوں کی تعداد، جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں، تین ہزار سے تجاوز کر گئی ہے- مظاہرین نے گرفتار شدگان کی حمایت میں نعرے لگائے اور تمام سیاسی قیدیوں، خاص طور سے حکومت مخالف گروہوں کے رہنماؤں اور شخصیات، کی آزادی کا مطالبہ کیا- قابل ذکر ہے کہ بحرین میں دو ہزار گیارہ میں پرامن احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد سے اب تک سیکڑوں بحرینی عام شہریوں خاص طور سے سیاسی کارکنوں کو، آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت گرفتار کر چکی ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button