ایران

ایم ڈبلیو ایم کے اعلی سطحی وفد کی حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم سے ملاقات۔

تہران میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کی سربراہی میں ایم ڈبلیو ایم کے اعلی سطحی وفد کی حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ شیخ نعیم قاسم سے ملاقات۔ وفد میں علامہ ناصر عباس جعفری کے ہمراہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی اور سیکرٹری امور خارجہ ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی و دیگر موجود تھے۔
ایم ڈبلیو ایم اور حزب اللہ کی اعلی قیادت کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں دو طرفہ مسائل زیر بحث لائے گئے۔ اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر شیخ نعیم قاسم نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطی کے اندر امریکی و اسرائیلی نفوذ کا خاتمہ اب یقینی ہو گیا ہے۔ اور انشاء اللہ جبہ مقاومت کو فتح نصیب ہو گی۔ انہوں نے پاکستان کے اندر ایم ڈبلیو ایم کی فعالیت کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں علامہ ناصر عباس جعفری نے پاکستان میں ہونے والے شیعہ سنی اتحاد کے ثمرات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک دشمن عناصر تنہا کھڑے ہیں اور ملک دوست و محب وطن قوتیں یکجا ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button